ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرنب نے قوم پرستی پر ہیڈگیوار اور ساورکر کے نظریات کا ذکر نہیں کیا:توگڑیا

پرنب نے قوم پرستی پر ہیڈگیوار اور ساورکر کے نظریات کا ذکر نہیں کیا:توگڑیا

Fri, 08 Jun 2018 23:06:04    S.O. News Service

اندور ،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وشو ہندو پریشد کے سابق لیڈر پروین توگ ڑیا نے آج زور دے کر کہا کہ سابق صدر پرنب مکھرجی نے آر ایس ایس کے پروگرام میں قوم پرستی پر کیشو بلرام ہیڈگیوار اور ونایک دامودر ساورکر کے خیالات کا ذکر نہیں کیا۔توگڑیا نے بتایاکہ مکھرجی نے کل اپنی تقریر میں قوم پرستی پر مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو کے نظریات کا تو برابر ذکر کیا۔لیکن انہوں نے اپنے پورے خطاب میں قوم پرستی کے بارے میں ہیڈگیوار اور ساورکر کے خیالات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں قوم پرستی پر دو نظریات ہیں۔ان میں پہلا نظریہ گاندھی اور نہروکا ہے، جبکہ دوسرا نظریہ ہیڈگیوار اور ساورکر ہے۔سابق وی ایچ پی لیڈر نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کو پارلیمنٹ میں قانون منظور ایودھیا میں رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا راستہ صاف کرنا چاہیے۔رام مندر معاملہ فی الحال اعلیٰ عدالت میں زیر غور ہے۔اس کا ذکر کئے جانے پر توگڑیا نے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی پر طنز کیاکہ جب اڈوانی نے رتھ یاترا نکالی تھی، تو کیا یہ معاملہ عدالت میں زیر غور نہیں تھا؟ پھر انہوں نے سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا کیوں نکالی تھی؟ انہیں سپریم کورٹ عمارت سے ایودھیا تک رتھ یاترا نکالنی چاہیے تھی۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ رام مندر کی تعمیرکیلئے 90 کی دہائی میں عوام سے تقریباً 8.5 کروڑ روپے کا چندہ اکٹھا کیاگیا تھا اور اس کے حساب کے بارے میں کسی کو شک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے وی ایچ پی لیڈر نے کہاکہ ہمارے پاس اس چندے کے ایک ایک پیسے کا حساب ہے۔


Share: