ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پروین توگڑیا سڑک حادثہ میں بال بال بچے

پروین توگڑیا سڑک حادثہ میں بال بال بچے

Thu, 08 Mar 2018 12:16:51    S.O. News Service

سورت،7؍مارچ (پی ٹی آئی) وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کارگزار صدر پراوین توگڑیا آج اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی کارکو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری ۔یہ واقعہ سورت ضلع کے کامریج کے قریب پیش آیا۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگران کی کار بلٹ پروف نہ ہوتی تو وہ ہلاک ہوسکتے تھے ۔ انہوں نے گجرات کی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے ان کی زیڈپلس سکیورٹی کو کمزور بنادیاہے۔ سورت شہرکے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم کے نائک نے بتایا کہ ٹرک نے توگڑیا کار کو پیچھے سے ٹکرماردی جس پر ایک اور شخص بھی تھا۔ وہ سورت میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ اس حادثہ میں وہ بال بال بچ گئے۔ نائک نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیورکو گرفتاراورگاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ توگڑیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حادثہ کی اطلاع جان بوجھ کر پولیس کو نہیں دی گئی۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ ایسا کیوں ہوا ؟ ایسی حالت میں جب ٹرک نے میری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردی اوراس کے بعد اس نے ڈوائیڈر کو بھی ٹکرماردی اس کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی پر بریک کیوں نہیں لگایا؟زیڈ پلس سکیورٹی کو جان بوجھ کر کمزورکردیا گیا ہے ۔ میری گاڑی کو ٹکرماردیا جاتا ہے اورٹرک کا ڈرائیور بریک نہیں لگاتا یہ ایک تشویشناک بات ہے ۔


Share: