ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرکاش جاوڈیکر نے کہا حکومت اور ایل آئی سی مل کر بڑھائیں گے، آئی ڈی بی آئی بینک کی پونجی، دیں گے 9 ہزار کروڑ روپے 

پرکاش جاوڈیکر نے کہا حکومت اور ایل آئی سی مل کر بڑھائیں گے، آئی ڈی بی آئی بینک کی پونجی، دیں گے 9 ہزار کروڑ روپے 

Tue, 03 Sep 2019 19:12:43    S.O. News Service

نئی دہلی،03 /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت نے آئی ڈی بی آئی بینک کی پونجی بڑھانے کے لئے 9 ہزار کروڑ روپے دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکومت اورایل آئی سی، آئی ڈی بی آئی کی پونجی بڑھانے کے لئے فنڈ کا بندوبست کرے گی۔اس میں 4743 کروڑایل آئی سی دے گی اور 4557 کروڑ روپے حکومت دے گی۔جاوڈیکر نے کہاکہ ایل آئی سی اور آئی ڈی بی آئی کے ساتھ آنے سے دونوں کو فائدہ ملا ہے۔جاوڈیکر نے کہا کہ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے حکومت بینکوں کو مضبوط بنانے کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور اقتدار کا ذکر کرتے ہوئے جاوڈیکر نے کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ معیشت ضرور بہتر ہوگی۔جب منموہن سنگھ وزیر اعظم تھے تو ہم 11 ویں نمبر پر تھے، آج ہم معیشت کے معاملے میں 5 ویں مقام پر ہیں اور ہمارا مقصد تیسرا مقام پانا ہے۔


Share: