ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پولینڈ کو شکست دے کر پرتگال سیمی فائنل میں

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پولینڈ کو شکست دے کر پرتگال سیمی فائنل میں

Fri, 01 Jul 2016 22:03:42    S.O. News Service

مارسیلے،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کی ٹیم نے یہاں پولینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-3کی فتح کے ساتھ یورو فٹ بال چمپئن شپ 2016کے آخری چار میں جگہ بنائی۔پرتگال کی جیت کے ہیرو نوجوان ریناتو سانچیز رہے جنہوں نے پرتگال کی جانب سے باقاعدہ وقت میں ایک گول کرنے کے علاوہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی گول کیا۔پرتگال کی ٹیم نے مقررہ 90منٹ میں ایک بھی مقابلہ جیتے بغیر آخری چار میں جگہ بنائی ہے۔سانچیز نے پرتگال کے گزشتہ پانچ یورو چمپئن شپ میں چوتھی بار سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد کہا کہ لوگ ہماری تنقید کرتے ہیں لیکن ہمیں پرواہ نہیں کیونکہ ہم سیمی فائنل میں ہیں۔پولینڈ نے میچ کی شاندار شروعات کی جب اسٹرائیکر رابرٹ لیواندووسکی نے دو منٹ کے اندر ہی یورو 2016کا اپنا پہلا گول داغا لیکن بائرن میونخ کی ٹیم کے ان نئے ساتھی 18سال کے سانچیز نے پرتگال کو 1-1سے برابری دلا دی۔مقررہ 90منٹ تک اسکور 1-1سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہی کر سکی جس میچ کے نتیجہ کے لئے شوٹ آؤٹ کا سہارا لینا پڑا۔
شوٹ آؤٹ میں گول کیپر روئی پیٹرسیو اور رکاڈرے کواریسما پرتگال کے ہیرو رہے۔پیٹرسیو نے چوتھی کوشش میں پولینڈ کے یاکب بلاسجکووسکی کے شاٹ کو روکا جس کے بعد کواریسما نے پولینڈ کے گول کیپر لوکاس فابیاسکی کو پچھاڑتے ہوئے گول داغ کر پرتگال کی جیت کو یقینی بنایا۔اس جیت کے ساتھ رونالڈو نے پرتگال کے ساتھ پہلا بڑا بین الاقوامی خطاب جیتنے کی طرف قدم بڑھائے۔پرتگال کی ٹیم اب فائنل میں جگہ بنانے کے لئے 6 جولائی کو لیون میں ویلز اور بیلجیم کے درمیان ہونے والے دوسرے کوارٹر فائنل کی فاتح سے بھڑے گی۔


Share: