ہریانہ،10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پورے ملک میں 25 مئی سے نفاذ لاک ڈاؤن پنجاب کی حکومت نے یکم مئی تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ آج پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ یہ اطلاع پارلیمانی معاملوں کے وزیر برہم موہندر نے یواین آئی کو دی۔
اڑیسہ کے بعد پنجاب یہ فیصلہ کرنے والا ملک کا دوسرا صوبہ بن گئی ہے۔ ریاست میں کل تک بارہ کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 140 تک پازیٹیو معاملے سامنے آچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی صورت حال پر برے اثرات کے باوجود کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے کابینہ کو یہ سخت فیصلے کرنے پڑے۔ اس سے پہلے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔