ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ قبول کیا

پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ قبول کیا

Sat, 20 Jul 2019 23:23:15    S.O. News Service

نئی دہلی،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ سدھوکااستعفیٰ پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بدنور کو بھیج دیا گیا ہے۔سدھو نے پنجاب کابینہ سے استعفیٰ دے دیاتھاجس کے کچھ دنوں بعد ان کااستعفیٰ قبول کر لیا گیا۔اس ہفتے دہلی آئے سنگھ نے منگل کو کہا کہ وہ چندی گڑھ پہنچ کر خط کے نکات پر غور کرنے کے بعد ہی سدھو کے استعفی پر فیصلہ لیں گے۔وزیراعلیٰ بدھ کی شام کو چندی گڑھ لوٹ گئے۔سدھو کا وزیر اعلیٰ سے جھگڑاچل رہا تھا اور انہیں چھ جون کو ہوئے کابینہ ردوبدل میں اہم وزارتوں سے دور رکھا گیا۔ اس ہفتے کے آغاز میں امریندر نے کہا تھا کہ اگر کرکٹر سے لیڈر بنے سدھو اپنا کام نہیں کرنا چاہتے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکتے۔سدھو نے 15 جولائی کو کہا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ امریندرسنگھ  کوبھیج دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے چھ جون کو سدھو سے مقامی حکومت اور سیاحت و ثقافت معاملات کا محکمہ لے لیا تھا اور انہیں بجلی توانائی محکمہ دے دیا تھا۔محکموں میں تبدیلی کئے جانے کے بعد سے ہی سدھو اور ان کی بیوی نوجوت کور نے میڈیا سے دوری بنا رکھی تھی۔سنگھ اور ان کے وزیر کے درمیان کشیدگی گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آئی تھی جب وزیر اعلی نے سدھو پر مقامی حکومت محکمہ کو سنبھالنے میں اناکامی کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات میں شہری علاقوں میں کانگریس نے خراب کارکردگی کی۔بہرحال سدھو میں نے کہا تھا کہ ان کے محکمہ کو عوامی طور پر نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کی ہے۔


Share: