ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پنجاب:آپ ممبر اسمبلی نریش یادو پر قرآن کریم کے صفحات پھڑوانے کاالزام

پنجاب:آپ ممبر اسمبلی نریش یادو پر قرآن کریم کے صفحات پھڑوانے کاالزام

Mon, 04 Jul 2016 00:14:43    S.O. News Service

مالیر کوٹلہ ، 3؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں قرآن شریف کی بے حرمتی کے معاملے میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی پر مقدمہ درج کیا ہے۔اس معاملے میں گرفتار ایک شخص نے خلاصہ کیا ہے کہ اسے ممبر اسمبلی نے اس کام کے لیے 1کروڑ روپے دینے کاوعدہ کیا تھا۔گزشتہ جمعہ یعنی یکم جولائی کو نامعلوم افراد نے قرآن کے صفحات پھاڑ کر مسلمانوں کے محلہ میں پھینک دئیے تھے۔جس کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی اور مسلمانوں کے مشتعل ہجوم نے مقامی اکالی دل ممبر اسمبلی کے گھرمیں توڑپھوڑکی تھی۔حالات کو کنٹرول میں کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کردی ۔اس معاملے میں3افرادکوگرفتارکرلیا گیا تھا۔اب ان گرفتار افراد میں سے ایک اہم سازشی وجے نے عام آدمی پارٹی کے دہلی کے مہرولی سے رکن اسمبلی نریش یادوکانام لیا ہے۔پنجاب پولیس کو ریمانڈ کے دوران دئیے اپنے بیان میں اس نے کہا ہے کہ اسی رکن اسمبلی کے کہنے پر اس نے مسلم اکثریتی مالیر کوٹلہ علاقے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے قرآن کریم کے صفحات پھاڑے تھے۔سنگرور کے ایس ایس پی کے مطابق اس کے لیے 24؍جون کو وجے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دہلی میں نریش یادو کے گھرسے ہی پنجاب کے مالیر کوٹلہ آیا تھا۔نریش یادو نے اس کام کے عوض وجے کو ایک کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیاتھا۔ممبراسمبلی نریش یادو یہ کروا کر پنجاب میں حالات کشیدہ کرنا چاہتے تھے ۔جس سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں اس کا عام آدمی پارٹی کو فائدہ مل سکے۔سنگرور کے ایس ایس پی پریت پال سنگھ ٹھنڈ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے دہلی کے ممبراسمبلی نریش یادو کو عدالت سے گرفتاری وارنٹ لینے کے بعد جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔وہیں آپ ممبر اسمبلی نریش یادونے اس کو اپنے خلاف سازش بتایا ہے۔


Share: