ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پولیس بھرتی مہم کے دوران ایک اور نوجوان کی موت،ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3ہوئی

پولیس بھرتی مہم کے دوران ایک اور نوجوان کی موت،ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3ہوئی

Thu, 30 Jun 2016 21:10:03    S.O. News Service

کروکشیتر ، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پولیس بھرتی مہم میں حصہ لیتے وقت ایک نوجوان کی بری طرح سے تھک جانے کی وجہ سے موت ہو گئی جس سے گزشتہ 20دنوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔گزشتہ ہفتے جسمانی ٹیسٹ کے دوران دو نوجوانوں کی جان چلی گئی تھی۔پولیس بھرتی امتحان میں طویل دوڑ میں حصہ لیتے وقت سونی پت کے گاؤں کتھورا کا بھوپندر سنگھ کل دیر شام بے ہوش ہوکر گر پڑا۔اسے مقامی لوک نائک ہسپتال لے جایا گیا۔کروکشیتر کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس کے نین نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر بھیج دیا گیا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ بھوپندر کا بلڈ پریشر کم تھا اور اسے جب کل رات نو بجے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تو وہ پوری طرح نڈھال تھا۔اگرچہ اسے کوئی دوسری بیماری نہیں تھی لیکن اس کی حالت دیکھتے ہوئے سے پی جی آئی چنڈی گڑھ بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پولیس بھرتی مہم میں حصہ لے رہے نوجوانوں میں سے کم از کم 16کو انتہائی تھکاوٹ کے بعد کل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،انہیں آج ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ایک ماہ تک چلنے والی یہ بھرتی مہم 11جون کو شروع ہوئی تھی۔


Share: