ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول ڈیزل کو لے کر وجے گوئل نے دہلی حکومت کے خلاف بیل گاڑی چلا کر کیا مظاہرہ 

پٹرول ڈیزل کو لے کر وجے گوئل نے دہلی حکومت کے خلاف بیل گاڑی چلا کر کیا مظاہرہ 

Mon, 08 Oct 2018 12:12:30    S.O. News Service

نئی دہلی8اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر وجے گوئل نے اتوار کو دہلی کے چاندنی چوک میں بیل گاڑی سے دہلی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ وجے گوئل نے کجریوال حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کے دام میں کمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستی حکومتوں کی طرح کجریوال حکومت کو بھی وی اے ٹی تفریق والی تیل کی قیمتیں کم کرنے چاہئے۔ وجے گوئل نے لال قلعہ سے بیل گاڑی سے مارچ نکالا۔ ان کے اس مارچ میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔ وجے گوئل نے کہا کہ دہلی حکومت بیل گاڑی کی طرح ایک چال میں چل رہی ہے۔حکومت کو عام لوگوں کی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی حکومت و یٹ کم کر دے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی ہو گی۔واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے جمعرات کو پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ایک نظام کے تحت 2.50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد بی جے پی ۔ این ڈی اے حکومت زیادہ تر ریاستوں نے پٹرولیم مصنوعات پر ریاستی سطح ٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔ اس سے ان ریاستوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پانچ روپے فی لیٹر تک کم ہو گئی ہے ۔ 


Share: