ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے لئے مودی سے کہیں فڑڈنویس:چدمبرم

پٹرول کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے لئے مودی سے کہیں فڑڈنویس:چدمبرم

Fri, 25 May 2018 23:52:52    S.O. News Service

ممبئی ،25؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس کے ذریعہ پیٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی پیروی کئے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ انہیں مرکز میں اپنی پارٹی کی حکومت سے ایسا کرنے کے لئے کہناچاہئے۔سابق وزیر خزانہ چدمبرم نے ٹویٹ کر کے کہاکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔ان مرکز میں اپنی پارٹی کی حکومت سے ایسا کرنے کے لئے کہنا چاہئے۔غور طلب ہے کہ فڑنویس نے جمعرات کو کہا تھاکہ ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کے بارے میں ایک افرادی قوت پہلے ہی کوششیں کر رہی ہے۔اگر انہیں (پٹرول اور ڈیزل کو)جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جاتا ہے تو اس سے قیمتیں کم ہو جائیں گی۔مہاراشٹر اس کے لئے پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔


Share: