ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

Thu, 28 Jan 2021 11:29:03    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) چہارشنبہ کے روز ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا- یہ مہینے میں دسواں موقع ہے اور مسلسل دوسرا دن جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے-

راجستھان کے گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت100روپئے فی لیٹر کو عبور کر چکی ہے- گنگا نگر میں عام پٹرول98.40 روپئے فی لیٹر اور پریمیم پٹرول101.80 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے- ڈیزل90روپئے سے تجاوز کر گیا ہے-اس کے علاوہ ممبئی میں پیٹرول92.96 اور دہلی میں 86.30روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے-

جنوری میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10باراضافہ ہوا ہے- آج ڈیزل اور پٹرول دونوں میں 25-25پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے- اس ماہ دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.59روپئے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.61روپئے کا اضافہ ہوا ہے- 7دسمبر کو دہلی میں پٹرول83.71 روپئے اور ڈیزل73.87 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا- اس کے بعد29دن تک ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا- اس ماہ میں پہلی بار6 جنوری کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا-


Share: