بنگلورو، 10؍ اکتوبر (ایس او نیوز) ماہرین تعلیم نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مرحلہ وار طریقہ سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں ۔ سب سے پہلے پی یو سی طلبہ کے لیے تعلیم شروع کی جائے پھر اس کے بعد اسکول کھولنے پر غور کیا جائے گا۔
ماہرتعلیم پروفیسر ایم آرڈورے سوامی نے کہا کہ بچوں سے زیادہ کالج طلبہ میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ کالج کے طلبہ کے لیے صحت سے متعلق دیکھ ریکھ کی زیادہ سوجھ بوجھ ہوتی ہے۔ بڑے طلبہ ہونے کی وجہ سے ماسک کا اہتمام اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں باشعور ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔
اس سلسلہ میں ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم ایس سریش کمار اور وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست میں مرحلہ وار بنیاد پر تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بیچ کی شکل میں طلبہ کی کھیپ بنائیں اور اور کلاسس شروع کریں۔