ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایف آر ڈی اے نے اٹل پنشن یوجنا کے اصل تخمینہ کے لیے بولیاں طلب کیں 

پی ایف آر ڈی اے نے اٹل پنشن یوجنا کے اصل تخمینہ کے لیے بولیاں طلب کیں 

Thu, 19 Jul 2018 11:17:41    S.O. News Service

نئی دہلی19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنشن فنڈکی ضابطہ کار اور ترقیاتی اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے )نے شماریات کی مقبول کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں۔یہ بولیاں اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت کم سے کم گارنٹی کی صورت میں پنشن اور فنڈ کی قلت کی صورت میں، اس کی سرمایہ رسانی کے لیے مناسب التزامات کے لیے طلب کی گئی ہے۔

اے پی وائی نے پنشن کے گارنٹی فائدوں کی پیش کش کی ہے، جس کی وجہ سے سبسکرائبرز اور اُن کے رفیق حیات کو گارنٹی پنشن کے فائدیبہم پہنچانے کی صورت میں فنڈ ختم ہوجاتے ہیں۔ بولی سے متعلق دستاویزات 18.07.2018 کو جاری کی گئیں ، جو پی ایف آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ شماریات کی کمپنی نے پانچ مالی برس کے حساب کتاب میں کم سے کم دس فنڈز کا تخمینہ لگایا ہو اور جس میں سے کم سے کم دو فنڈز کی رقم کم سے کم پانچ ہزار کروڑ روپے ہونی چاہئے۔

آپ کویاد ہوگا کہ وزیر اعظم نے مئی 2015 میں اٹل پنشن یوجنا کا آغاز کیا تھا۔ یہ یوجنا 18 سے 40 سال کے سبھی بھارتی شہریوں کے لیے ہے، جس میں غیر منظم شعبے میں سماج کے پسماندہ طبقوں کو خاص طور پر مرکوز رکھا گیا ہے۔ اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ سبسکرائبرز نے اٹل پنشن یوجنا اے پی وائی کے تحت اپنے نام درج کرائے ہیں اور اس اسکیم کے تحت سبسکرائبر سے چار ہزار پانچ سو کروڑ روپے سے زیادہ کا تعاون حاصل کیا گیا ہے۔


Share: