ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم مودی کے بستر دورہ کی مخالفت، نکسلیوں نے دھماکے سے بس اڑائی، دو جوان شہید

پی ایم مودی کے بستر دورہ کی مخالفت، نکسلیوں نے دھماکے سے بس اڑائی، دو جوان شہید

Tue, 10 Apr 2018 13:35:59    S.O. News Service

بھوپال9اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بسترکے بیجاپورمیں نریندر مودی کے14 اپریل کومجوزہ دورہ کا نکسلی تنظیم مخالفت کر رہی ہے ۔ نکسلیوں نے آج جوانوں سے بھری بس کوایک دھماکے سے اڑا دیا جس سے دو نوجوان شہید ہو گئے اور چھ زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ نکسلیوں نے سیریل بلاسٹ بھی کیے۔مودی کے دورے سے پہلے بیجاپور میں نکسلیوں نے بڑی واردات کو انجام دیا ہے ۔ انہوں نے جوانوں سے بھری بس کودھماکے سے اڑا دیا جس سے دو نوجوان شہید ہو گئے اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمی چھ جوانوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ تمام نوجوان ڈی آر جی کے بتائے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ کوے نار اور تومنار کے درمیان پیش آیا ۔معلومات کے مطابق تمام جوان گشت سے واپس آ رہے تھے تو اسی وقت دھما کہ ہوا ۔ اس کے علاوہ بستر کے ہی بیجاپور۔بھوپال پٹٹنم راستے پر آج نکسلیوں نے ایک کے بعدایک سیریل بلاسٹ کرکے علاقے کو دہلا دیا۔کوڈے پال کے پاس سیریل بلاسٹ کئے گئے، دھماکے کے بعد پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا اور نکسلی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اس سے پہلے نکسلیوں نے بیجاپور۔بھوپال پٹنم سڑک پر مہادیو گھاٹ کے قریب بڑی تعداد میں پوسٹر پھینکے۔ مودی 14 اپریل کو چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں آنے والے ہیں۔ یہاں وہ ’ آیوشمان بھارت’ منصوبہ کا آغاز کریں گے ۔ پمفلٹ میں میں نکسلیوں نے مودی پر بستر کے ترقی کے نام پر انمول معدنیات املاک کو کاروباریوں کو سونپنے کا الزام لگایا ہے۔ پوسٹر اور پمفلٹ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ نکسلی مسلسل بینر پمفلٹ کے ذریعے مودی کے جاگلا میں ہونے والے پروگرام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ 


Share: