ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم مودی کے دعوی نامہ پر 2019میں ہندوستان آئیں گے شی جن پنگ

پی ایم مودی کے دعوی نامہ پر 2019میں ہندوستان آئیں گے شی جن پنگ

Sun, 10 Jun 2018 23:17:00    S.O. News Service

نئی دہلی ،10؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی چین میں ہیں۔ ہفتہ کے روز چنگ داو شہر میں پی ایم اور شی جن پنگ کی رسمی ملاقات ہوئی۔ اس درمیان پی ایم مودی نے جن پنگ کو سال 2019 میں ہندوستان کے رسمی دورہ کی دعوت پیش کی ہے۔واضح رہے کہ خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے کے مطابق چینی صدر نے پی ایم کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔

خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے ہفتہ کے روز منعقدہ پریس اجلاس میں کہا کہ ہفتہ کے روز چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہوئی ملاقات کا ایک اہم حصہ رہا ۔ چین کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ صدر شی جن پنگ 2019 میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔


Share: