ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندرا بابونائیڈو کا وی وی پیاٹ پر راہل گاندھی سے تبادلہ خیال

چندرا بابونائیڈو کا وی وی پیاٹ پر راہل گاندھی سے تبادلہ خیال

Thu, 09 May 2019 11:13:06    S.O. News Service

نئی دہلی،9/مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وتیلگودیشم کے قومی صدر این چندرا بابونائیڈو نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔دونوں لیڈروں میں تقریباً نصف گھنٹہ کی بات چیت ہوئی جس میں 50فیصد وی وی پیاٹ سلپس کی گنتی پر تیلگودیشم کی زیرقیادت 21اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے داخل کردہ خصوصی مرافعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کردیئے جانے کے مسئلہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔سمجھا جاتا ہے کہ پانچ مرحلوں کے انتخابات کے مسئلہ پر بھی ان دونوں میں بات چیت کی گئی۔نائیڈو منگل کو ہی راہل گاندھی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم وہ انتخابی مہم میں مصروف تھے جس کی وجہ سے یہ ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔ذرائع کے مطابق آج کی اس ملاقات میں ملک بھر میں ہورہے انتخابات، اے پی میں منعقدہ انتخابات اور مابعد انتخابات اختیار کی جانے والی حکمت عملی پربھی بات چیت ہوئی ہے۔چندرابابونائیڈو مرکز میں غیر بی جے پی اتحاد کی تشکیل کے خواہشمند ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنی مساعی میں شدت پیداکردی ہے۔


Share: