ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنڈی گڑھ میں سکھ خواتین کے لیے ہیلمیٹ پہننا لازمی نہیں: وزارت داخلہ

چنڈی گڑھ میں سکھ خواتین کے لیے ہیلمیٹ پہننا لازمی نہیں: وزارت داخلہ

Thu, 18 Oct 2018 00:10:32    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا کہ چنڈی گڑھ میں سکھ خواتین کے لئے ہیلمیٹ پہننا لازمی نہیں ہے اور اسے اختیاری بنا دیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے ہی وزارت نے ہیلمیٹ پہننے سے خواتین کو مکمل طور پرچھوٹ دے دی تھی۔وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ چنڈی گڑھ کے مرکزی انتظامیہ کو یہ صلاح دی گئی ہے کہ دہلی میں موجودہ چلن کے مطابق دو پہیے گاڑی چلانے یا اس کے پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی سکھ خواتین کے لئے ہیلمیٹ پہننے کے قوانین کو متبادل بنایا جا سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے اس معاملے میں رعایت دینے کے لئے چنڈی گڑھ انتظامیہ کو ہدایات جاری کئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں سکھ مردوں کے لئے ہیلمیٹ پہننا لازمی نہیں ہے۔


Share: