ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ میں پریشر بم پھٹنے سے پولیس جوان زخمی

چھتیس گڑھ میں پریشر بم پھٹنے سے پولیس جوان زخمی

Tue, 27 Nov 2018 20:40:11    S.O. News Service

رائے پور،27؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں پریشر بم کی زد میں آنے سے پولیس جوان زخمی ہو گیا ہے۔سکما ضلع کے پولیس افسران نے بتایا کہ ضلع کے چنتاگوفا تھانہ علاقہ کے تحت رانگاپارا گاؤں کے قریب پریشر بم کی زد میں آنے سے ڈی آر جی کا جوان زخمی ہو گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ سکما ضلع کے کسٹارام اورچنتاگوفا تھانہ علاقہ اور تلنگانہ کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے آپریشن چلایا گیا ہے۔پولیس پارٹی میں ایس ٹی ایف، ڈی آر جی اور سی آر پی ایف کے کوبرا بٹالین کے جوان شامل تھے۔پیر کو پولیس پارٹی کو اس مہم میں کامیابی ملی اور نو نکسلیوں کو مار گرایا گیا۔اس واقعہ میں ڈی آر جی کے دو جوان شہید ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ دیر رات جب ڈی آر جی کی ٹیم اپنے کیمپ میں واپس آ رہی تھی تب جوان سکا کا پاؤں پریشر بم کے اوپر چلا گیا۔اس بم میں دھماکہ ہوا۔اس واقعہ میں سکا شدید زخمی ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد زخمی جوان کو چنتاگوفا کے اسپتال میں لایا گیا اور بعد میں اسے رائے پور بھیجا گیا۔


Share: