ڈانڈیلی:14/اگست (ایس اؤنیوز) شہر کے کئی مکانات میں چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کے الزام میں شہری تھانہ پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اُس کے پاس سے کئی سارے زیورات برآمد کرتے ہوئے ضبط کرلئے ہیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت ماروتی نگر کے اشوک ویمنا گورو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جسے پولس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے پولس نے چوری کی وارداتوں میں دو ملزموں کو گرفتار کیا تھا، مگر پولس نے اشوک کو کلیدی ملزم قرار دیا ہے۔ پولس نے ملزم سے سونے کے زیورات جیسے آویزے ، چین ، انگوٹھی وغیرہ ضبط کرلئے ہیں۔
ڈی وائی ایس پی دیانند پوار، سی پی آئی ویرنا ہلی کی رہنمائی میں کرائم برانچ پی ایس آئی ، یو آر پروار، اے ایس آئی مہاویر کامبلے ، اسماعیل ، سنتوش ، چدانند، منجوناتھ ، ناگراج ، سدھیر وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔