بنگلورو:17؍ فروری (ایس اؤ نیوز) عدالت کا واضح حکم ہونے کےباوجود چند ڈگری کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کئےجانے کے متعلق طلبا تنطیموں کے لیڈران کے ساتھ حزب مخالف کے نائب لیڈر رکن اسمبلی یوٹی قادر کی قیادت میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اشوتھ نارائن سے ملاقات کرتےہوئے گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیر اشوتھ نارائن نے وفد کو بتایا کہ جن کالجوں میں یونیفارم طئے نہیں کیاگیا ہے وہاں حجاب کو لےکر ہنگامہ نہ کرنے کی بات کہی۔ البتہ چند سی بی ایس ای کالجوں میں وہاں کی انتظامیہ یونیفارم طئے کی ہے تو عدالت کے حکم پر عمل ضروری ہوتاہے اور ہم سب کو ایک ساتھ رہتےہوئے عدالت کے حکم کا احترام کرناہے۔ کالج یا اسکول کے گیٹ پر کسی بھی متعلم کو نہ روکا جائے، کالج اور اسکول کے صحن میں حجاب پہن سکتےہیں ا س کے علاوہ استانیوں اور عملے پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
وزیربرائے اعلیٰ تعلیم سے ملاقات کرنےکے بعد یوٹی قادر کی قیادت میں وفد وزیر برائے پرائمری تعلیم بی سی ناگیش سے بھی ملاقات کرتےہوئے حجاب کے متعلق بات چیت کی۔