بھٹکل:13/ جولائی(ایس او نیوز)ڈی وائی ایس پی گنپتی نے سابق وزیر داخلہ اوراعلیٰ افسران کی ذہنی ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کی ہے، گنپتی نے جن لوگوں کو ملزم قرار دیا ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کرناٹکا رکھشنا ویدیکے بھٹکل نے مانگ کرتے ہوئے اے سی کے ذریعے ریاستی گورنر کو اپیل سونپی۔
اپیل میں تحریر کیا گیا ہے کہ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی ہلاکت سےریاست کو بہت بڑا نقصان ہواہے، ڈی سی ، ڈی کے روی۔ کلپا ہنڈی باگ۔ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی اور ڈی وائی ایس پی انوپما شنئی کا استعفیٰ دینے جیسے واقعات سے پتہ چلتاہے کہ ریاست میں ایماندارافسروں کی قدر نہیں کی جارہی ہے۔ اس سے قبل ایماندار افسر ملیکارجن بنڈے کے خاندان کو حکومت کی طرف سے جو معاوضہ کا تیقن دیا گیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔ اب بنڈے کی بیوی بھی ہلاک ہوگئی ہیں، بچے یتیم ہوگئے ہیں، ان کو حکومت کی طرف سے انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں کی بات اپیل میں تحریر کی گئی ہے۔ اس سے قبل ویدیکے کے ممبران دنڈین درگا مندر سے شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے اے سی ڈفتر تک ریلی کی شکل میں پہنچے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے نے اپیل وصول کی۔ اس موقع پر ویدیکے کے ضلعی صدر ایچ آر گنیش، ایشور بائیلور، آنند دیواڑیگا، کرن شرور، کشور شیٹھ، ماروتی پاؤسکر، ناگراج ٹی نائک وغیرہ موجود تھے۔