کاروار:16؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) کاروار کی نئی اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر ودیا شری چندرگی کو چارج سونپا گیا ہے۔۔ بیلگام سے تعلق رکھنے والی ودیا شری چندرگی 2014 کی کے اے ایس بیچ کی آفیسر ہیں۔
ودیا شری چندرگی نے اپنے کیرئیر کی شروعات کولار ضلع میں ایک سال بطور پروبیشنری اور ا س کے بعد بی ڈبلیو سی میں دو برس خدمات انجام دینے کے بعد کاروار اے سی کے طورپر ذمہ داری سنبھالی ہے۔ پہلی مرتبہ کاروار تشریف لانےپر انہوں نے کہاکہ یہاں کا ماحول بہت ہی خوشگوار اور مسرت آمیز ہے، عوام بھی بہت نرم دل ، سادہ اور سنجیدہ ہیں۔ گرام پنچایت انتخابات کے چلتے میں نے خود یہاں کے 18گرا م پنچایتوں کا دورہ کرتےہوئے حالات کا معائنہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات کو شفافیت کے ساتھ انجام دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں سبھی ضروری اقدامات کئے گئے ہیں،مجھے قوی امید ہے کہ یہاں کا عملہ جس طرح پہلے افسران کو تعاون کرتاتھا اسی طرح میرا بھی بھر پور تعاون کرے گا۔