ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں ساگر مالا منصوبے کی مخالفت میں اعلان کیاگیا کاروار بند کامیاب : منصوبے کو رد کرنے کا مطالبہ

کاروار میں ساگر مالا منصوبے کی مخالفت میں اعلان کیاگیا کاروار بند کامیاب : منصوبے کو رد کرنے کا مطالبہ

Fri, 17 Jan 2020 20:56:53    S.O. News Service

کاروار  :17؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)’ساگر مالا‘ منصوبے کے تحت شہر کے تجارتی بندرگاہ کی توسیع کے تعمیراتی کام کی مخالفت میں ماہی گیروں کی طرف سے 16جنوری جمعرات کو اعلان کئے گئے ’کاروار بند ‘ کو مکمل حمایت حاصل ہونے کے نتیجےمیں دن بھر  شہر میں سناٹا پسرا ہواتھا۔

منصوبے کو رد کرنے کا مطالب’ساگر مالا‘ منصوبے کے تحت شہر کے تجارتی بندرگاہ کی توسیع کے تعمیراتی کام کی مخالفت میں ماہی گیروں کی طرف سے 16جنوری جمعرات کو اعلان کئے گئے ’کاروار بند ‘ کو مکمل حمایت حاصل ہونے کے نتیجےمیں دن بھر  شہر میں سناٹا پسرا ہواتھا۔’ساگر مالا‘ منصوبے کے تحت شہر کے تجارتی بندرگاہ کی توسیع کے تعمیراتی کام کی مخالفت میں ماہی گیروں کی طرف سے 16جنوری جمعرات کو اعلان کئے گئے ’کاروار بند ‘ کو مکمل حمایت حاصل ہونے کے نتیجےمیں دن بھر  شہر میں سناٹا پسرا ہواتھا۔ہ لے کر ہزاروں عوام سڑک پر پُرامن احتجاج کیا۔احتجاج کو  شہر میں  جو زبردست حمایت حاصل رہی وہ حالیہ دنوں میں ہوئے احتجاجات میں کسی کو نہیں دیکھی گئی تھی۔ صبح 9بجے کے قریب شہر کے مترا سماج میدان میں جمع ہوئے ماہی گیر اور عوام نے میٹنگ کی ۔ کرناٹکا پرانت رئیت سنگھ ہاسن کے عہدیداران بھی احتجاج میں شریک تھے۔ اس کے بعد ہزاروں عوام شہر کے اہم راستوں پر ریلی نکالی۔ ساگرمالا منصوبے کو رد کئے جانے کے متعلق نعرے لگائے گئے۔ دیہی گیت کے ذریعے بھی منصوبے پر اعتراض کیاگیا۔

قومی شاہراہ 66پر قریب ایک گھنٹے تک دھرنا دینے کی وجہ سے ٹرافک نظام متاثر ہوا۔ اس کے بعد جب ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار جائے وقوع پہنچ کر میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد عوام کے جذبات کے متعلق موصوف وزیر کو متوجہ کیا جائے گا تب تک تعمیراتی کام روکے جانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ بنگلورو میں ماہی گیر لیڈران اور اعلیٰ افسران کے ساتھ وزیر موصوف میٹنگ کے بعد اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

بند کے پیش نظر شہر میں بسوں کو روک دیا گیا تھا، انکولہ بس اسٹانڈ میں بسیں قطار میں کھڑی نظر آئیں ، اسکول اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیاگیا تھا۔ ہوٹلس ، دکانیں وغیرہ بند تھیں۔


Share: