ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں سی برڈ منصوبے کے متاثرین کو 4.96کروڑ روپیوں کے چیک  تقسیم

کاروار میں سی برڈ منصوبے کے متاثرین کو 4.96کروڑ روپیوں کے چیک  تقسیم

Sun, 25 Feb 2018 19:59:58    S.O. News Service

کاروار 25؍فروری (ایس او نیوز) سی برڈ بحری اڈے کے قیا م کے لئے اپنی زمینیں گنوانے والے متاثرین کو مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے معاوضے کی رقم مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارام کے ہاتھوں تقسیم کی گئی۔

کاروار کے رنگ مندر میں منعقدہ ایک تقریب میں نرملا سیتارام نے سی برڈ منصوبے سے متاثر ہونے والے 30خاندانوں کے 96افراد کو جملہ 4.96کروڑ روپیوں کے چیکس تقسیم کیے۔اپنے خطاب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ 1983میں سی برڈ بحری اڈے کے قیام کے لئے کاروار کے 13دیہات والوں نے اپنی زمینیں چھوڑ دی تھیں۔مگر انہیں بروقت معاوضہ نہ ملنے سے کافی مشکلات کا سامنا تھاجس کی وجہ سے متاثرین کو عدالت کے دروازے کھٹکھٹانے پڑے تھے۔اس وقت زمین کی قیمت ایک گُنٹے کو 150روپے لگائی گئی  تھی جس کی وجہ سے مسئلہ پیچیدہ ہوگیا تھا۔ اب مرکزی حکومت نے بڑی حد تک معاوضے کی تقسیم کا مرحلہ پورا کرلیا ہے ،ابھی کچھ معاملات میں ادائیگی ہونی باقی ہے۔

اس موقع پر اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ مرکزکی بی جے پی حکومت نے بڑی مدت سے التوا میں پڑے ہوئے سی برڈ متاثرین کے معاوضے کے مسئلے کو حل کردیا ہے۔ نیوی میں بھرتی ہونے کے لئے ہنر اور فنون سکھانے کاانتظام اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر میں کیاجائے گا۔جبکہ صدارتی خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے ستیش سائیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دیا گیا فیصلہ متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کرنے کا سبب ہوا ہے۔موجودہ وزیر دفاع نے عبوری طور پر معاوضے کی رقم جاری کی ہے۔ ستیش سئیل کے مطابق دیودت کامت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا معاملہ بنانے کی تیاری کرلی تھی، تب کہیں جاکر اتنی بڑی رقم بطور معاوضہ ادا کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اس سلسلے میں کئی مرتبہ ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے نے اس مسئلے کی طرف وزارت دفاع کی توجہ مبذول کروائی تھی۔ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے افتتاحی خطاب کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پرسنا،تحویل اراضی کے افسر یوگیشور، محکمہ ریوینیو کے سکریٹری ای وی رمن ریڈی، سی برڈ پروجیکٹ ڈائریکٹر جنرل وایس ایڈمرل رنویر سنگھ، ڈیفینس ایسٹیٹ افیسر ڈی جے جونیشور شرما،کرناٹکا نیول فلیک افیسر کمانڈنگ ایڈمرل کے جے کمار وغیر ہ موجو د تھے۔


Share: