ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں ’ساگر مالا‘ کے خلاف ماہی گیروں کا تیسرے دن بھی احتجاج جاری :16جنوری کو کاروار بند کا اعلان

کاروار میں ’ساگر مالا‘ کے خلاف ماہی گیروں کا تیسرے دن بھی احتجاج جاری :16جنوری کو کاروار بند کا اعلان

Wed, 15 Jan 2020 20:43:51    S.O. News Service

کاروار  :15؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) ’ساگر مالا‘ مرکزی حکومت کے منصوبے کے خلاف ماہی گیر اپنا سخت موقف اختیار کرتے ہوئے تیسرے دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ماہی گیر لیڈران ، خواتین صبح سے ہی احتجاج ، دھرنا دینے لگے۔

 ماہی گیر اپنا جال بچھا کر مچھلیوں کا شکا ر کرنے والے علاقے میں راتوں رات مٹی ، پتھر وں سے راستہ بنایاگیا تھا، اس بات کو لےکر ماہی گیر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صبح میں ساحل پر جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ یہاں احتجاج کرنےکے بعد ماہی گیر ڈپٹی کمشنر دفترکے سامنے  دھرنے پر بیٹھ گئے ۔یہاں ماہی گیر خواتین نے   کہا کہ حکومت ہمارے مسائل پر توجہ دے کر ہم سے انصاف کرنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، عوامی نمائندوں کی طرف سے ہمارے متعلق جو نظر اندازی کی پالیسی اختیار کی گئی ہے اس سے ہمیں رنج ہواہے، ہماری آواز وزیر  اعلیٰ تک پہنچانے کی بات کہتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ساگر مالا منصوبے کے خلاف ماہی گیر  پیر سے ہی احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج سخت ہوتا دیکھ کر پولس نے 70سے زائد احتجاجیوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ جس کی طلبا لیڈر آشش گاؤنکر اور ان کے دوستوں نے مذمت کی ہے۔

دھرنے کی جگہ پر ہی سنکرانتی :شہر بھر میں مکر سنکرانتی تہوار کا جشن منایا جارہاتھا۔ مگر 100سے زائد ماہی گیر دھرنے میں شریک ہوئے، جس کے نتیجےمیں گھروں میں تہوار منانا ممکن نہیں ہوا۔ ماہی گیر خواتین نے دھرنے کی جگہ پر ہی زمین کو پانی سے دھو کر رنگولی ڈالی اور اس کے نیچےکنڑا میں  ’کاروار بیچ کو بچائیں ‘ لکھا ہوا تھا۔ وہیں پر تہوار کی مٹھائی تقسیم کی۔ سکیورٹی فراہم کئے پولس عملے کو بھی مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے مبارکبادی دی۔

بند کو تنظیموں کی حمایت :تین دن سے مسلسل احتجاج جاری رکھتے ہوئے ماہی گیروں نے 16جنوری کو ’کاروار بند ‘کا اعلان کیاہے۔ جس کی مختلف تنظیموں نے حمایت کی ہے۔ اس دن دکانیں ، ہوٹل، مارکیٹ سمیت سب کچھ بند رہے گا، ٹمپو ، آٹو ڈرائیور مالکان سنگھ نے بند کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جمعرات کو ٹرافک بند رکھنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ شہر میں بیوپار اور لین دین بند رہنے کے امکانات ہیں۔ ان کے علاوہ سی پی ایم ضلع کمیٹی کی طرف سے بھی بند کی حمایت میں پریس ریلیز جاری کرتےہوئے ضلع سکریٹری شانتا رام نایک نے کہا ہے کہ  بندرگاہ توسیع منصوبے کو روکنے کے لئے پچھلے 6مہینوں سےدباؤ بنایاجارہاہے، اس کے باوجود تعمیراتی کام شروع کرنا قابل مذمت ہے۔  


Share: