ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کے ایک گڈھے سے نامعلوم عورت کی نعش برآمد

کاروار کے ایک گڈھے سے نامعلوم عورت کی نعش برآمد

Wed, 29 Aug 2018 21:27:50    S.O. News Service

کاروار 29/اگست (ایس اونیوز) کاروار کے گولڈن ارکیڈ کے زیر تعمیر   اپارٹمنٹ کے سامنے واقع ایک  گڈھے میں  جہاں بارش کا پانی جمع تھا، ایک نامعلوم خاتون کی نعش  تیرتی ہوئی پائی گئی ہے، جس کے تعلق سے گمان کیا جارہا ہے کہ اس خاتون  کی موت دو تین روز قبل ہوئی ہوگی اور آج اس کی نعش اوپر تیرتی ہوئی پائی گئی۔

خاتون کے تعلق سے پولس چھان بین کررہی ہے کہ یہ کون خاتون ہے، یہاں کیا کررہی تھی اور اس کی موت کیسے واقع ہوئی۔

کاروار شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: