ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پرپولیس عملہ کے لئے منعقد ہوا کیمپ

کاروار : بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پرپولیس عملہ کے لئے منعقد ہوا کیمپ

Tue, 14 Jun 2022 20:26:15    S.O. News Service

کاروار،14؍جون (ایس او نیوز) انٹرنیشنل بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کاروار  میں بلڈ بینک اور روٹری کاروار ویسٹ کے اشتراک سے پولیس اہلکاروں اور ہوم گارڈس کے لئے خون عطیہ اور طبی جانچ کیمپ منعقد کیا گیا۔ 

اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر سومن پینیکر نے بذات خود اپنا خون عطیہ کرنے کے بعد خون کا عطیہ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  بلڈ ڈونیشن کے سلسلے میں عوام کے اندر جو غلط فہمیاں ہیں اسے دور کیا جانا چاہیے ۔ عوام کو اپنی مرضی سے خون عطیہ کرنا چاہیے ۔ اس سے صحت برقرار رہتی ہے ، کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے اور دل کو خوشی و اطمینان ہوتا ہے ۔ ہمیشہ سماج کے امن و امان اور تحفظ کی فکر کرنے والے پولیس والوں کی طرف سے اپنی مرضی سے خون عطیہ کرنے کے لئے آگے بڑھنا ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ 

اس موقع پر کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گجانن نائیک ، روٹرین پرادانیہ پاٹل، ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ، ضلع سرجن ڈاکٹر شیوانند کوڈتلکر، ڈاکٹر وینکٹیش ، ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا، روٹرین نتین دیسائی ، روٹرین جسٹین فرنانڈیز وغیرہ موجود تھے۔ جملہ 51 پولیس اور ہوم گارڈس کے افسران اورعملہ نے اپنا خون عطیہ دیا ۔ اس کے علاوہ ہوم گارڈس عملہ کی طبی جانچ بھی کی گئی۔ 


Share: