ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارواربلدیہ نے جاری کیا 117دکانوں سمیت 18خستہ حال عمارتوں کو ایک ہفتے میں خالی کرنے کا نوٹس

کارواربلدیہ نے جاری کیا 117دکانوں سمیت 18خستہ حال عمارتوں کو ایک ہفتے میں خالی کرنے کا نوٹس

Sun, 04 Aug 2019 14:54:04    S.O. News Service

کاروار 4/اگست (ایس او نیوز) پچھلے دنوں کاروار بس اسٹانڈ کے قریب واقع ایک قدیم اور خستہ حال عمارت گرنے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کاروار بلدیہ نے شہر کی پرانی اور بہت ہی خستہ عمارتوں کا معائنہ کیا تاکہ کسی اور عمارت کے اچانک گرجانے سے مزید جانی ومالی نقصانات نہ ہوں۔

پورے شہر کا معائنہ کرنے کے بعد کاروار بلدیہ کی جانب سے 29جولائی کوگاندھی مارکیٹ میں موجود117دکان داروں سمیت 18پرانی اور کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ بنی ہوئی عمارتوں کے مالکان کو ایک ہفتے کے اندردکانیں اور مکانات پوری طرح خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔بلدیہ کے انجینئروں نے گاندھی مارکیٹ کی دکانوں کے علاوہ جن عمارتوں کو خالی کروانے کے لئے بلدیہ نے نوٹس جاری کیا ہے ان میں کاروار کوڈی باغ روڈ پر واقع ہوٹل گووردھن، گرین اسٹریٹ کی اشوکالاج،برہمن گلّی میں حال ہی میں گرنے والی عمارت سے متصل رتناکر کرکی نامی شخص کی عمارت اور بس اسٹانڈ کے قریب ودیگر دوسرے مقامات پر واقع کچھ عمارتیں شامل ہیں۔

بلدیہ کے انجینئروں نے بتایاہے کہ کچھ خستہ اور پرانی عمارتوں کو خالی کروانے کے لئے ایک سال پہلے ہی نوٹس دیا گیا تھا، مگر مالکان کی طرف سے کچھ مہلت طلب کی گئی تھی۔ لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی عمارتیں خالی نہ کرنے پر ایک ہفتے کے اندر خالی کرنے کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔کاروار بلدیہ کے کمشنر نے بتایا ہے کہ جو خستہ عمارتیں بلدیہ کی ملکیت ہیں ان کو ڈھانے کے لئے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں اور جلد ہی انہیں ڈھانے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ جو نجی ملکیت والی عمارتیں ہیں انہیں خالی کرنے کی کارروائی مالکان کو ہی کرنی ہوگی۔ بالفرض ان نجی عمارتوں کے مالکان نے نوٹس پر عمل کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرکے انہیں ڈھانے کا کام نہیں کیا تو پھر ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔


Share: