ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں کراولی اتسوا کی مناسبت سے اسکول اور کالج طلبا کے لئے مختلف مقابلہ جات : طلبا توجہ دیں

کاروارمیں کراولی اتسوا کی مناسبت سے اسکول اور کالج طلبا کے لئے مختلف مقابلہ جات : طلبا توجہ دیں

Thu, 24 Nov 2016 20:54:01    S.O. News Service

کاروار:24/نومبر (ایس او نیوز) دسمبر 10سے 12 تک چلنے والے ’’ کراولی اتسوا ‘‘ کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ نے اسکول اور کالج طلبا کے لئے تعلقہ سطح پر مختلف  ثقافتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا ہے، جس میں طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ 

اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس نکول نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول اور کالج طلبا کے لئے جانپد رقص، اسکٹ ، وائس آف اترکنڑا، رنگولی اور مصوری کے مقابلے متعلقہ تعلقہ جات میں 3اور4دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جانپد رقص مقابلے  میں پی یو اور ڈگری کالج کے   طلبا شرکت کر سکتے ہیں، ٹیم میں پس منظر میں گانے والوں سمیت 10سے 12افراد ہوسکتے ہیں۔ ریکارڈ کی میوزک  استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ اول انعام کے طورپر 3ہزارروپئے اور دوم انعام کے لئے 2ہزار روپئے نقد دئیے جانے کے علاوہ ضلعی سطح کے مقابلہ جات میں موقع دیا جائے گا۔ اسکٹ مقابلے میں ہائی اسکول ، پی یو اور ڈگری کالج کے طلبا و طالبات حصہ لے سکتےہیں۔ ان کے مطابق ایک ٹیم میں 8طلبا سے زائد حصہ نہیں لے سکتے، اسکٹ کی تمام اشیاء ٹیم خود لائے گی، پہلا انعام 2500روپئے اور دوسرا انعام 2ہزارروپئے نقد دینے کے علاوہ ضلعی سطح کے مقابلہ میں شرکت کرنے کا موقع ہوگا۔ اسی طرح پی یو اور ڈگری کالج طلبا کے لئے وائس آف اترکنڑا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ ضروری اشیاء خود مساہمین لائیں گے ،اول انعام 1000ہزار روپئے ، دوم انعام 750روپئے اور تیسرا انعام 500روپئے نقد دیا جائے گا۔ البتہ رنگولی کا مقابلہ عام ہوگا، جس میں اول انعام 500، دوسرا 400اورتیسرا 300روپئے انعام دیاجائے گا۔ مصوری (ڈرائینگ ) کا مقابلہ صرف ہائی اسکول طلبا کے لئے ہوگا، جہاں پہلا انعام 500، دوم 400اورتیسرا 300روپئے انعام ہوگا۔ تمام انعام یافتگان کو کاروار میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے مقابلہ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ ڈی سی نے طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کااستعمال کریں۔

 


Share: