ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: انضمام ِ کرناٹکا کے 60سال مکمل ہونے پر فلمی نغموں کا پروگرام

کاروار: انضمام ِ کرناٹکا کے 60سال مکمل ہونے پر فلمی نغموں کا پروگرام

Tue, 08 Nov 2016 21:45:08    S.O. News Service

کاروار:8/نومبر (ایس او نیوز) انضمام ِ کرناٹکا کے 60سال مکمل ہونےپر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن محکمہ کی طرف سے منعقد کیا گیا  کنڑا فلمی گیتوں کا پروگرام  عوام کو محظوظ کرنے میں کامیاب ہوا۔ شیموگہ کی ٹیم نے قریب 3گھنٹوں تک کنڑا ،کنڑا ریاست پر روشنی ڈالنے والے فلمی گیتوں کو پیش کیا۔

ضلع کے ڈی سی نکول صاحب  نے ڈھول بجا کر پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کنڑا کی محبت صرف نومبر کے مہینے تک محدود نہ ہو ، اس پروگرام کے ذریعے کنڑا کی توسیع مقصودہونے کی بات کہی۔ اسٹار سنگر چیتن نایک، وائس آف ملناڈو امیت این کمار، دیویا رامچندر ، رکشھیتا اودھنی اور نویدیتا نے اس موقع پر بہترین فلمی نغمے پیش کئے۔

پروگرام سے قبل انضمام ِ کرناٹکا کے سلسلے میں نکالے گئے کنڑا رتھ کا ڈی سی ، ایس ایس نکول نے ڈی سی دفتر میں استقبال کیا۔ اس موقع پر کاروار سرکاری پی یو کالج کے طلبا کی طرف سے تیار کردہ نگولی بھی عوام کی کشش کا سبب بنے۔ اس کے بعد کنڑا رتھ شہر کے اہم راستوں سے گزرکر میور ورما جلسہ گاہ پہنچا ۔ ڈی سی ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت آفیسر ایل چندرشیکھر نایک، ایڈیشنل ایس پی دیوراج ، ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر اروند کرکی کوڑی سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔


Share: