ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: بحریہ ہفتہ کی مناسبت سے بحریہ اڈے کے زیراہتمام اسکولی بچوں کے لئے پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد

کاروار: بحریہ ہفتہ کی مناسبت سے بحریہ اڈے کے زیراہتمام اسکولی بچوں کے لئے پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد

Thu, 15 Nov 2018 20:38:34    S.O. News Service

کاروار:15؍نومبر (ایس او نیوز)ہندوستانی بحریہ کے زیراہتمام منائے جارہے ’’بحریہ ہفتہ 2018‘‘ کی مناسبت سے بحریہ اڈے کاروار کی جانب سے 11نومبر 2018کو دئوئیدنا سیوا سنگھ ہال میں اسکول بچوں کے لئے منعقد کئے گئے  ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلہ  میں 47اسکولوں کے 280طلبا شریک ہوئے۔

مقابلہ کو 4زمروں میں تقسیم کیاگیا تھا۔ پینٹنگ میں ہر ایک زمرے سے تین بہترین تصاویر کو منتخب کرتے ہوئے انہیں بالترتیب 1500،1000اور 750روپئے نقد بطور انعام دئیے گئے اور  ہرایک زمرے میں 300روپئے نقد کے تین تین تشجیعی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ مقابلہ کی خاص بات یہ رہی کہ آشا نکیتن اسکول کاروار سے بولنے اور سننے سے محروم 10بچوں نے بھی مقابلہ میں شرکت کی جنہیں خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔

انعامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رئیر ایڈمرل آشش پی کلکرنی  ، ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ آف یارڈ، این ایس آر وائی کاروار نے بچوں کی طرف سے پیش کی گئی پینٹنگ اور دیگر تصاویر کو پسند کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ بحریہ کے متعلق عوام میں اور خاص کر بچوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے منائے جانے والے ہرسال نیوی ویک میں اس طرح کے  مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔


Share: