ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ساحلی علاقے میں طوفان سے نمٹنے کے لئے نیا منصوبہ

کاروار: ساحلی علاقے میں طوفان سے نمٹنے کے لئے نیا منصوبہ

Sun, 11 Nov 2018 14:35:01    S.O. News Service

کاروار 11؍نومبر(ایس اونیوز) مرکزی حکومت اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے ساحلی علاقے میں طوفان سے نمٹنے کے لئے ایک نیا منصوبہ عمل میں لایا جارہا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ساحلی علاقے کے ضلع شمالی کینرا، جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں اس منصوبے پر  تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔تینوں اضلاع میں ضلعی اور تعلقہ جاتی سطح کے افسران کو اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں آفات سے نمٹنے کے لئے Disaster Management Authorityتشکیل دی گئی ہے، جس نے اس منصوبے کا دو مرتبہ جائزہ لیا ہے اور اسے لاگو کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنراس کمیٹی کے نگران ہونگے۔


Share: