ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: سرکاری بسوں میں عورتوں کا مفت سفر والا منصوبہ ’شکتی‘ اتوار سے نافذ : ضلع میں پہلے دن 7550اور دوسرے دن 30ہزارعورتوں نے کیا مفت سفر

کاروار: سرکاری بسوں میں عورتوں کا مفت سفر والا منصوبہ ’شکتی‘ اتوار سے نافذ : ضلع میں پہلے دن 7550اور دوسرے دن 30ہزارعورتوں نے کیا مفت سفر

Tue, 13 Jun 2023 19:57:11    S.O. News Service

کاروار: 13؍جون(ایس اؤ نیوز )ریاست کے اقتدار پرپہنچی  کانگریس کی قیادت والی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے گئے اپنے پانچ وعدوں میں سے ایک ’’شکتی منصوبہ‘‘ کو اتوار کے دن عمل میں لایا۔ اترکنڑا ضلع میں پہلے سرکاری ٹرانسپورٹ بسوں کے ذریعے 7500 اور دوسرے دن قریب 30ہزار عورتیں مفت میں سفر کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے’’شکتی منصوبہ ‘‘ مفت سفر اسکیم میں سیمی ڈلکس اور ڈلکس بسوں کے سوا کسی بھی بس میں ریاست کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک عورتیں سفر کرسکتی ہیں۔ ضلع میں شہری ٹرانسپورٹ 2، دیہی ٹرانسپورٹ 230، ایکسپرس 250 سواریاں ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق روزانہ  80ہزار عورتیں بسوں کے ذریعے سفر کرتی ہیں۔ ضلع کے 991 دیہات کے لئے سرکاری ٹرانسپورٹ بسوں کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اتوار کو شکتی منصوبہ عمل میں آیا۔ دوپہر ایک بجے سے ریاست میں عورتوں کو مفت سفرکا موقع دیاگیا ۔ اس طرح ضلع میں پہلے دن 7550 عورتیں سرکاری بسوں میں مفت میں سفر کیں۔ اتوار اسکول اور کالجوں کو چھٹی ہونےکی وجہ سے زیادہ عورتیں سفر نہیں کیں۔ مگر پیر کو ضلع کے ہر مقام پر عورتوں نے مفت میں سفر کیا۔ ٹرانسپورٹ محکمہ کے اترکنڑا ڈویزن کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق پیر کو قریب 30 ہزار عورتیں سرکاری بسوں کے ذریعے اپنا سفر کیا ہے۔


Share: