کاروار:5؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سُمن پنیکر کےتبادلے کی سخت مذمت کرتےہوئے راگھو نائک کی قیادت میں ضلع ودیارتھی وکوٹا اور کاروار کے مختلف آٹواسٹانڈ ڈرائیور و مالکان سمیت عوام نے کاروار کے ٹیگوربیچ پر سمندر میں اترتےہوئے نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔
بیم برہنہ احتجاجیوں نے سمندر میں قریب آدھے گھنٹے تک کھڑے رہتےہوئے نعرے بازی کی اور ڈاکٹر سمن پنیکر کو دوبارہ بطور ایس پی نامزد کرنےکا مطالبہ کیا۔ عوامی سطح پر مقبول ایس پی سماج دشمن قوتوں کے خلاف سخت اقدامات کرتےہوئے انہیں کسی حد تک روکنےمیں کامیاب تھیں۔ احتجاجیوں نے ایس پی تبادلے کےلئے ریاستی حکومت کو مور د الزام ٹھہراتےہوئے بی جےپی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
راگھو نائک نے بات کرتےہوئے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ ڈاکٹر سمن پنیکر کو صرف ایک برس میں ہی کیوں تبادلہ کیاگیا ؟ ضلع میں مٹکہ ، منشیات ، گانجہ ، غیر قانونی شراب ، دو نمبر دھندوں پر لگام کسنےمیں ایس پی نے بہتر اقدامات کئے تھےا ور وہ عوام کی پسندیدہ افسر تھیں۔ ایک ایماندار افسر کو انتخابات سے صرف 6مہینے پہلے تبادلہ کیوں کیاگیا ؟ ۔ ایک ایماندار افسر کے تبادلےسے ضلعی عوام کو دکھ پہنچا ہے ، اگر حکومت بچانی ہے تو ایسے ایماندار افسر وں کو بھ بچالینا چاہئے۔ ورنہ عوام سبق سکھانےکی بات کہی۔
اس موقع پر مکیری گرام پنچایت ممبر گوریش نائک، سچن بورکر، انیل تلکیر، رکشایونین کے صدر کاشی، انکولہ کنڑا رکشھنا ویدیکے کے صدر سندیپ نائک، پروین گونڈ، راجیش تامشے، سوریہ کانت گنگی ، ولسن فرنانڈیز، تیجس نائک وغیرہ موجود تھے۔