ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: قومی شاہراہ کے فورلین توسیع کے کام سے ضلع پنچایت کو75کروڑ روپیوں کا نقصان

کاروار: قومی شاہراہ کے فورلین توسیع کے کام سے ضلع پنچایت کو75کروڑ روپیوں کا نقصان

Tue, 12 Jul 2016 20:00:23    S.O. News Service

کاروار:12/ جولائی(ایس او نیوز(اترکنڑاضلع میں قومی شاہرا ہ کی توسیع کے لئے کئے جارہے کاموں کی وجہ سےپینے کے پانی کے پائپ ٹوٹنے سمیت ضلع پنچایت کو کل 75کروڑروپیوں کانقصان ہواہے۔ یہ بات ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر رام پرساد منوہر نےپیر کو بتائی۔ وہ یہاں پنچایت ترقیاتی میٹنگ میں بات کررہے تھے۔  انہوں نے ضلع پنچایت میٹنگ میں نیشل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس بات کا انتباہ دیا کہ آفسران اگر اسی طرح میٹنگوں کو نذرانداز کرتے رہے تو متعلقہ آفسران کے خلاف کریمنل کیس فائل کیاجائے گا۔ پیرکو منعقدہ ضلع پنچایت کی ترقی جات میٹنگ میں این ایچ اے آئی افسران کے رویہ پر بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ اور بتایا کہ فی الحال ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیس داخل کیا جاچکاہے اس کے باوجود افسران ضلع پنچایت کو ہوئے نقصان کی رپورٹ دینے کے لئے میٹنگ میں حاضری نہیں دے رہے ہیں، وہ یوں ہی اپنے آپ میں مگن رہتے ہوئے غفلت برتیں گے تو اُن پرضلع پنچایت کی طرف سے کریمنل مقدمہ داخل کرناطئے ہے۔


Share: