ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: محکمہ پولس کی جانب سے ’شراوتی دستہ‘ کی خواتین پولس میں سواریوں کی تقسیم

کاروار: محکمہ پولس کی جانب سے ’شراوتی دستہ‘ کی خواتین پولس میں سواریوں کی تقسیم

Tue, 23 Jun 2020 18:47:19    S.O. News Service

کاروار:23/جون (ایس اؤ نیوز )محکمہ پولیس کے ’نربھیا‘ منصوبے کے تحت ضلع کے ’شراوتی دستہ‘ کی خواتین پولس میں  ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج نے دوپہیہ سواریوں کی تقسیم کیں۔

ایس پی دفتر کے صحن میں سواریوں کی تقسیم کرنے کے بعد ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی آئی جی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ ضلع کے پانچ زون میں ان سواریوں کی تقسیم کی جائے۔ جب کبھی خواتین یا بچے مشکلات میں پھنستے ہیں تو ان کی مدد وتعاون کے لئے تقسیم کی گئیں سواریوں سے خواتین پولس کو جائے وقوع پر پہنچنے میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ ان سواریوں کو صرف دفتری کاموں کے لئے ہی استعمال کریں۔ متعلقہ سواریوں کے لئے ایندھن استعمال کی حد ہوگی۔ کتنے کلو میٹر تک چلا سکتےہیں اس کی جانکاری دی جائےگی۔


Share: