ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: نیترانی جزیرے پر یکم ستمبر سے ہوگی بحریہ کی فوجی مشق : ماہی گیروں کو دور رہنےکی ہدایت

کاروار: نیترانی جزیرے پر یکم ستمبر سے ہوگی بحریہ کی فوجی مشق : ماہی گیروں کو دور رہنےکی ہدایت

Thu, 31 Aug 2017 18:12:44    S.O. News Service

کاروار/بھٹکل:31/اگست (ایس اؤنیوز) بھٹکل سمندر کے قریب پائے جانے والے ملک کے مشہور و معروف نیترانی جزیرے پر یکم ستمبر سے فوجی مشق شروع کی جارہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ  مشقوں کے دوران اس جزیرے سے دور رہیں۔

 ہندوستانی بحریہ کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق  بحریہ عملہ ستمبر1, 4 اور 5کو بھٹکل کے سمندری جزیرے ’’نیترانی‘‘پر صبح 10بجے سے 12بجے تک اور دوپہر ساڑھے تین بجے سے شام 30-05 بجے تک فوجی مشق کریں گے۔ اس دوران ماہی گیروں کو نیترانی جزیرے سے 16 ناٹیکل میل دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دیگر عوام الناس کے لئے بھی ضروری ہے کہ فوجی مشقوں کو دیکھتے ہوئے وہ متعلقہ تاریخوں میں پکنک وغیرہ منانے کےلئے بھی  نیترانی جزیرہ کے اطراف  نہ جائیں۔


Share: