ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: ودھان سبھا انتخابات کی پیشگی تیاری کرنے آفسران کو ایڈیشنل ڈی سی نے دی ہدایت

کاروار: ودھان سبھا انتخابات کی پیشگی تیاری کرنے آفسران کو ایڈیشنل ڈی سی نے دی ہدایت

Thu, 09 Mar 2023 19:49:12    S.O. News Service

کاروار :9؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )آئندہ ہونےو الے ودھان سبھا انتخابات کےمتعلق  ضابطہ اخلاق جاری ہونے کےلئے چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔ انتخابات کے متعلق جو بھی پیشگی تیاریاں کرنی ہیں وہ جتنی جلد ہوسکے تیاری کرنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجو موگویر نے افسران کو ہدایات دیں۔

ڈی سی دفتر میں منعقدہ انتخابی پیشگی تیاری کی جائزہ میٹنگ میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق متعلقہ افسران کو تین مرحلےمیں تربیت دی جائےگی۔پہلے مرحلے میں  تعلقہ سطح پر تو بقیہ دو تربیتی کیمپ حلقہ کی سطح پر ہونگے۔ جن کمروں کو تربیت کےلئے منتخب کیاجائے گا اس کامعائنہ کریں۔ تربیت گاہ میں شریک ہونےو الوں کےلئے کھانےپینے سمیت بنیادی سہولیات کا انتظام کریں۔ پولنگ بوتھ کےلئے لازمی اشیاء کو جمع کرائیں اور انتخابات کے دوران جن سواریوں کی ضرورت ہوگی اس کی بھی پیشگی تیاری کریں۔

ایڈیشنل ڈی سی نے کہاکہ انتخابات کے متعلق جو بھی شکایات موصول ہوتی ہیں اس کی جانچ اور تفتیش کس مرحلےمیں ہے اس پر توجہ دیں۔ شکایتوں پر فوری توجہ دینے کےلئے متعلقہ افسران تیار رہیں۔ کہیں پیچیدگی ہے تو اعلیٰ افسران کو متوجہ کرتے ہوئے جانکاری حاصل کریں ۔ ڈی ڈی پی آئی ایشور نائک اور ڈائٹ پرنسپال این جی نایک ودیگر آفسران موجود تھے۔


Share: