کاروار:10/ نومبر (ایس اؤنیوز)ترقی ریزرویشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ لےکر اترکنڑا ضلع ایس سی /ایس ٹی ملازمین سنگھ نے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی معرفت ریاستی حکومت کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم نے سنگھ کی طرف سے کہاگیا ہے کہ حکومت 1978سے سرکاری ملازمین کو پرموشن میں ریزرویشن دیتی رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں بے شمار دلت اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر معاشرے میں عزت کا مقام پائے ہیں۔ اور اسی کانتیجہ ہے کہ ذات پات کی تفریق میں کمی ہوئی ہے۔ پسماندہ طبقات ریزرویشن کے ذریعے اعلیٰ مقام پانے کے دوران ہی سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق ریزرویشن کو رد کیاجاتاہے تو پسماندہ ذات اور طبقہ کے ملازمین کو بہت سارا خسارہ ہوگا اور عدالتی حکم نامے سے کئی اعلیٰ عہدوں سے محروم ہوجائیں گے۔
بیلگام میں چلنے والے حالیہ ودھان سبھا اجلاس میں ریاستی سرکار دونوں ایوانوں میں ترقی ریزرویشن پر بحث کرتے ہوئے ملازمین کے حق کو تحفظ بخشنے قانونی طورپر فیصلہ لینے کا میمورنڈم میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیاگیاہے۔ اس موقع پر سنگھ کے ضلع صدر منوج پرسپا نایک، آرٹی ریونیکر، جگدیش اولیکر، پرکاش چوہان، یلانایک، ہمانی ، ویربھدرپا ایچ، گنیش سمیت کئی ایک موجود تھے۔