ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:آرام دہ تیجس ریل کی خدمات آئندہ دنوں میں کاروار کو بھی حاصل ہونگی :ریلوے وزیر سریش پربھو

کاروار:آرام دہ تیجس ریل کی خدمات آئندہ دنوں میں کاروار کو بھی حاصل ہونگی :ریلوے وزیر سریش پربھو

Fri, 02 Jun 2017 16:03:34    S.O. News Service

کاروار:2/ جون (ایس اؤ نیوز )بہت آرام دہ سہولیات سے آراستہ ’’تیجس‘‘نامی ریل سرویس ممبئی سے گوا کے درمیان جاری ہے اگلے کچھ دنوں میں تیجس کی خدمات کاروار کو بھی حاصل ہونگی ۔ آئی آر سی ٹی سی کے اشتراک سے سیاحت کی ترقی کے لئے تشکیل دئیے جانے والے منصوبہ جات کو ہر طرح کا تعاون دئیے جانے کا مرکزی ریلوے وزیر سریش پربھو نے تیقن دیا۔

جمعرات کو ضلع رنگ مندر میں کاروار زونل ریلوے مسافروں کے لئے مختلف سہولیات کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے شمال میں ریلوے کی بہترین عیش وتنعم سے بھرے سہولیات دستیاب ہیں، جب کہ جنوب میں مشہور و معروف سیاحتی مقامات ہونے کے باوجود ایسی سرویس کیوں نہیں ؟ یہی سوال ذہن میں لے کر تیجس کی شروعات ہوئی ہے ، اگر ریاستی حکومت تعاون کرتی ہے تو ایسے دیگر پیاکیجس کی تشکیل کے لئے محکمہ ریل تیار رہنے کی بات کہی۔ اس موقع پر ریلوے وزیر نے بتایا کہ ہبلی ۔ انکولہ ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے گرین ٹریبیونل کی منظوری کا انتظار ہے۔ اسی طرح کونکن ریلوے لائن کو ڈبل لائن کرنے کے علاوہ الکٹرک لائن سے جوڑنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

اپنی کاروار تشریف آوری کے متعلق کہا کہ جس طرح دلہن اپنے میکے جانے کا جس بے چینی سے انتظار کرتی ہے میں بھی بالکل اسی طرح کاروار کے دورے کا انتظار کرتارہتاہوں۔ میرے لئے کاروار آنا فخریہ بات ہے، کسی نہ کسی بہانے کاروار دیکھنے کا شوقین ہوں۔ یہاں جب بھی آتا ہوں خوشی ہوتی ہے۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی ستیش سئیل نے اپنے خطاب کے دوران مرکزی ریلوے وزیر سے ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن کو جاری کرنےکا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول، ایس پی ونایک پاٹل ، تعلقہ پنچایت صدر پرمیلا نائک وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔


Share: