ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:آزادی کے 7دہوں بعد بھی چھوت چھات کا زندہ رہنا تشویش ناک

کاروار:آزادی کے 7دہوں بعد بھی چھوت چھات کا زندہ رہنا تشویش ناک

Sat, 13 Aug 2016 21:46:18    S.O. News Service

کاروار:13/اگست(ایس او نیوز)ملک کو آزادی نصیب ہوئے 7دہے ہونے کے باوجود ابھی تک چھوت چھات کا ازالہ نہیں ہواہے۔ اس کو ختم کرنے کے لئے آج بھی بیداری پروگراموں کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہورہی ہے تو بہت تشویش ناک اور افسوس ناک بات ہے، ان باتوں کا اظہارکنڑا فلم پرڈیوسر سبرائے والکے نے کیا۔ کاروار سرکاری آرٹس اینڈ سائنس ڈگری کالج کی طرف سے کنڑاساہتیہ پریشد کاروار اور جرنالسٹ یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر’’بار بار امبیڈکر‘‘ کے عنوان پر منعقدہ سمینار کے اختتامی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امبیڈکر نے سب کو مساوی حقوق والا دستور تشکیل دیا تھا۔ تعلیم، تنظیم اور جدوجہد نامی تین نکات کو صحیح طورپر سمجھ لیں تو زندگی میں آگے بڑھنا ممکن ہوگا۔ انہوں نے سمینار کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دو دنوں سے طلبا امبیڈکر کے متعلق مختلف طرح سے ان کی فکر اور خیالات کو بہت حد تک سمجھا ہوگا۔ انہوں نے ایسے سیمینار کو طلبا کی زندگی میں ایسے نئے خیالات کو جنم دینے کے لئے نہایت فائدہ مند قراردیا اور منتظمین کی ستائش کی۔

سماجی کارکن انو کلسا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی سمجھداری سے چھوت چھات کا ازالہ کریں، طلبا کے لئے خوش آئند بات ہے کہ کالج کی زندگی میں ہی انہیں امبیڈکر کے خیالات سے واقف ہونے کا موقع ملا ہے، ضرورت ہے کہ طلبا امبیڈکر کا زیادہ مطالعہ کریں،مطالعہ  سے زندگی میں پیش آنے والی مصیبتوں اور تکالیف کا سامنے کرنا  ممکن  ہوگا۔ کالج لکچرر جئےکر بھنڈاری نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ شعبہ پولیٹکل سائنس کی صدر سومیا سید ، کنڑا شعبہ کی صدر ڈاکٹر وجیا ڈی نائک، صحافی دیپک کمار شنئی وغیرہ موجود تھے۔ ساہتیہ پریشد کے صدراور کنڑا صحافی ناگراج ہرپن ہلی نے نظامت کی۔


Share: