ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:اترکنڑا ضلع کے سابق ڈپٹی کمشنرمُنیش مُڈ گل اب ضلع کے نگراں کار سکریٹری نامزد

کاروار:اترکنڑا ضلع کے سابق ڈپٹی کمشنرمُنیش مُڈ گل اب ضلع کے نگراں کار سکریٹری نامزد

Mon, 22 Aug 2016 21:31:33    S.O. News Service

کاروار:22/اگست(ایس او نیوز)2006سے 2008تک اترکنڑا میں ڈپٹی کمشنر کے طورپر بہترین خدمات انجام دینے والے مُنیش مُڈ گل کو ریاستی حکومت نے اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری کے طورپر نامزد کیا ہے۔

2008تک ضلع میں ڈپٹی کمشنر کے طورپر خدمات انجام دینے کے بعد بلگام ضلع ڈی سی کے طورپر تبادلہ کیا گیا تھا، وہاں سے وہ دیہی ترقیات اور پنچایت راج وزارت میں پھر وہاں سے وزارت تحصیل میں خدمات انجام دینے کے بعد دوبارہ انہیں وزارت پنچایت راج اور دیہی ترقیات کا کمشنر نامز د کیا گیا ، اب انہیں اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری کے طورپر نامزد کرتے ہوئے حکومت نے فرمان جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ منیش مُڈ گل جب اترکنڑا ضلع کے ڈی سی کے عہدے پر فائز تھے تو  نظم وضبط اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی ، خاص کر بھٹکل میں شمس الدین سرکل ، ساگر روڈ اور بندر روڈ کے کنارے واقع باکڑوںکا صفایا کردیا تھا اورسرکاری زمینات پر تعمیر مکانات کے کمپائونڈ وغیرہ کو توڑ کر زمینات سرکار کو واپس دلانے میں کامیاب رہے تھے۔


Share: