ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:بی جے پی والوں کا تشہیری حریص پن :افسران پیچیدگی کا شکار

کاروار:بی جے پی والوں کا تشہیری حریص پن :افسران پیچیدگی کا شکار

Fri, 02 Jun 2017 16:07:16    S.O. News Service

کاروار:2/ جون (ایس اؤ نیوز )مرکزی ریلوے وزیر جب بھی کاروارآتے ہیں تو ان کا انداز بڑا فخریہ ہوتاہے، رنگ مندر میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے تو مقامی بی جے پی والوں نے جس طرح کا رویہ اپنا یا اس سے خو د ریلوے وزیر پریشان نظر آئے۔ بی جے پی والے پروگرام پر ایسے حاوی تھے کہ جیسے انہوں نے کانٹراکٹ لیا ہو۔ شرافت کے مارے مرکزی ریلوے وزیر سب کو مطمئن کرتے دیکھے گئے لیکن ان کے ساتھ موجود افسران پیچیدگی کا شکار تھے۔ ڈائس پر ایم پی تو نہیں تھے البتہ ستیش سئیل اور ریلوے محکمہ کے ڈائرکٹر سنجئے گپتا تھے۔

پروگرام شروع ہوتے ہی مقامی بی جے پی لیڈران ایک ایک کرکے ڈائس کی طرف بڑھنے لگے اور ڈائس پر موجود ریلوے وزیر سے خود اپنا تعارف پیش کرتے اور وہیں خالی سیٹ پر بیٹھ جاتے ۔ وزیر موصوف کسی کو کیا کہتے ، جن کو اخلاق کا اتا پتا تک نہیں ا ن کو بتانا بھی کیا۔ ڈائس پر صرف بی جے پی والے ہی نظر آنے لگے ۔ پروگرام کی شروعات کے وقت خود ڈی سی اور ایس پی تک پیچھے کھڑے رہنا پڑا۔ اسی طرح ڈائس پر بی جے پی والے شال پہن کر آئے تو خود ڈی سی نے انہیں حکم دیا کہ وہ شال نکال کر بیٹھیں ۔یہ ایک سرکاری پروگرام ہے کسی پارٹی کا نہیں ۔ لیکن ان پر کسی کا کوئی اثر نہیں ہورہاتھا شال پہن کر ہی ڈائس پر بیٹھے ہوئے نظر آئے۔ اس کے بعد وزیر موصوف کی ہوئی پریس کانفرنس میں بھی بی جے پی والے ہی نظر آئے ۔ تعجب کی بات کہ وہاں ڈی سی اور ایس پی موجود نہیں تھے۔

بی جے پی والوں کی تشہیر بازی اور حریص پن کے نتیجے میں کاروار بلدیہ کے صدر گنپتی نائک کو ڈائس پر جگہ ہی نہیں ملی اور نہ انہیں ڈائس پر تشریف لانے کی دعوت دی گئی ۔ بلدیہ صدر نے جب دیکھاکہ ان کا نام نہیں پکاراجارہاہے تو وہ پروگرام کے شروع میں ہی یہ سرکاری پروگرام نہیں بلکہ بی جے پی پارٹی کا پروگرام کہتے ہوئے نکل گئے۔


Share: