ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیر بوٹوں کو ضبط کرنے ڈی سی نکول کاماہی گیروں کو انتباہ

کاروار:رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیر بوٹوں کو ضبط کرنے ڈی سی نکول کاماہی گیروں کو انتباہ

Tue, 09 Aug 2016 20:49:07    S.O. News Service

کاروار:9/اگست(ایس او نیوز)اُترکنڑا ڈپٹی  کمشنر ایس ایس نکول نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظاتی رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر ماہی گیری کرنےو الی کشتیوں کو ضبط کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

وہ یہاں منگل کو ڈی سی دفتر میں ضلع کے ماہی گیر نمائندوں اور افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں ماہی گیروں کو درپیش مختلف مسائل پر غوروفکر کرتے ہوئے ہدایات دے رہے تھے۔

میٹنگ میں ڈی سی نکول نے کوسٹ گارڈ افسران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ماہی گیر اپنی بوٹوں کو لازمی طورپر کلر کوڈنگ کرے، آگے کہا کہ اُنہیں خبر ملی ہے کہ ابھی تک کچھ ماہی گیروں نے اپنی بوٹو ں کو کوڈنگ نہیں کی  ہیں، اسی طرح ماہی گیروں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی بیو میٹرک جانکاری دیں یہاں بھی غفلت برتی گئی ہے اس تعلق سے وہ متعلقہ امور پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ متعلقہ جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے  تحفظاتی اقدامات میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

ڈی سی نے میٹنگ میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جن ماہی گیروں نے اپنی بوٹوں میں کلرکوڈنگ نہیں کی ہےاور 350ایچ پی قوت سے زائد انجن کا استعمال کررہے ہیں تو ایسی بوٹوں کو ضبط کرکے کارروائی کریں، بیت کھول میں اگر ایسی بوٹ ہیں تو ان کا معائنہ کرکے ضبط کرتے ہوئے عدالت میں  حاضر کریں۔ اور 350ایچ پی قوت سے زائد استعداد کے انجن استعمال کرنے و الے اور ایل ای ڈی روشنی کا استعمال کرتے ہوئے ماہی گیری کرنےو الے بوٹ نظر آئیں تو کنٹرول روم نمبر 1077پر رابطہ کرتے ہوئے اطلاع دیں اور کلر کوڈنگ کئے بغیر ماہی گیری کرنے والے بوٹوں کو رعایت پر ڈیزل کی فراہمی کو روک دیں۔

لائف جاکٹ:چھوٹی چھوٹی کشتیوں کے ذریعے مچھلی پکڑنے والوں کو ماہی گیر محکمہ کی طرف سے لائف جاکٹ فراہم کی جاتی ہے، جب بھی وہ ماہی گیری کےلئےسمندر میں جائیں تو لازماً لائف جاکٹ پہن لیں، محکمہ میں ایک ہزار تک کی لائف جاکٹ موجود ہیں، جو رجسٹرڈ ماہی گیر ہیں وہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر لائف جاکٹ نہیں ہے تو ہوا سے پُر ٹیوب اور ٹائر کو ماہی گیر ی کے دوران لے جائیں۔ ٹرال اور فرشین بوٹ کے مالکان لازماً اپنے ماہی گیروں کو تحفظاتی آلات و اشیاء مہیا کریں۔ اگر مہیا کئے بغیر یوں ہی ماہی گیری کرتے نظر آئے توایسوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ماہی گیری کے لئے بچہ مزدوروں کا استعمال نہ کرنے کا بھی انہوں نے انتباہ دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ کوسٹ گارڈ کا عملہ مشکلات میں پھنسے ماہی گیروں کی فوری حفاظت کے لئے پہنچیں۔اور جن علاقوں میں ایسی آفتوں کا اندیشہ ہے وہاں بار بار گشت کیا کریں۔

اس موقع پرماہی گیرلیڈران نے درخواست کی کہ بحریہ دستہ کی تربیتی کیمپ سے کم ازکم ایک ہفتہ پہلے اس سلسلے میں جانکاری اور اطلاعات فراہم کریں ۔ ایڈیشنل ڈی سی ایچ، پرسنا، ماہی گیر لیڈر کے ٹی ٹانڈیل، گنپتی مانگرے ، سدانند ہری کانت ، پی ایم تانڈیل سمیت کئی ایک ذمہ دار اور ماہی گیروں کے نمائندے موجود تھے۔


Share: