ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:شہر کو سرسبز و شاداب بنانے ہوٹل اسوسی ایشن کااقدام : پودوں کی نصب کاری سے آغاز

کاروار:شہر کو سرسبز و شاداب بنانے ہوٹل اسوسی ایشن کااقدام : پودوں کی نصب کاری سے آغاز

Thu, 02 Feb 2017 17:56:39    S.O. News Service

کاروار:2/فروری    (ایس او نیوز) شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کا تہیہ کرتے ہوئے کاروار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اسوسی ایشن (کھارا)بدھ کو شہر کے گرین اسٹریٹ روڈ کے ڈوائیڈر کے درمیان پودوں کو نصب کرتے ہوئے پروگرام کاافتتاح کیا۔

Untitle0d1.png

گرین اسٹریٹ روڈ پر واقع پولس اسٹیشن کے سامنے والے ڈوائیڈر کے درمیان اسوسی ایشن کی طرف سے پودوں کو نصب کیا گیا، ان پودوں کے لئے موبائل سے چلنے والی موٹر کے ذریعے روزانہ پانی سے سیراب کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس کام کے لئے قریب 1لاکھ روپئے کا خرچ آیاہے۔ بلدیہ کے سابق صدر اور موجودہ ممبر ، ہوٹل مالک گنپتی الویکر نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ تمام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہر کو پاک صاف رکھیں اور سرسبز و شاداب بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر بلدیہ کے ممبر ، ڈاکٹر نتین پکلے نے خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے متعلقہ کام کی سراہنا کرتے ہوئے شہر کے دیگر مقامات پر بھی پودوں کی نصب کاری کرتے ہوئے ماحول کو ہرابھرا رکھنے  کی اہمیت  پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شہر کے دیگر اداروں کو بھی اس میں اپنا تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔ بلدیہ کمشنر آر وی جتنا ، اسوسی ایشن کے صدر شیام سندر بسرور ، نائب صدر ماروتی رانے اور دیگر عہدیداران و ممبران موجود تھے۔


Share: