ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:ضلع پنچایت کی عام میٹنگ میں آبی منصوبے کے نفاذ پر زور : خصوصی میٹنگ کی ہدایت

کاروار:ضلع پنچایت کی عام میٹنگ میں آبی منصوبے کے نفاذ پر زور : خصوصی میٹنگ کی ہدایت

Thu, 27 Oct 2016 20:50:45    S.O. News Service

کاروار  :27/اکتوبر(ایس او نیوز) قومی دیہی آبی منصوبے کے تحت ابھی تک شروع نہیں کئے گئے کاموں کو چھوڑ کرجاری  کاموں کو مکمل کرنے کے لئے اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے افسران کو ہدایات دیں۔

جمعرات کو منعقدہ ضلع پنچایت کی عام میٹنگ میں بات کرتے ہوئے صدر صاحبہ نےکہا کہ آبی  منصوبے کے تحت گذشتہ چار پانچ سالوں سے کو ئی بھی نیا کام نہیں لیا گیا ہے ، 2012-2013سال میں کل 1977کاموں کی منظوری دی گئی تھی ، گذشتہ مارچ تک صرف678کام ہی پورے ہوئے ہیں، اور حکم دیا کہ جو کام مکمل ہوکر پانی سپلائی کرنا شروع کئے ہیں انہیں کاموں کے لئے رقم کی منظوری دیں۔

محکمہ کی نظراندازی اور غفلت کے نتیجےمیں آبی منصوبے کے کاموں کا مکمل نفاذ نہیں ہوسکاہے، پچھلے چار سالوں سے جاری کاموں کو رقم منظور کی جارہی ہے، پچھلے سال کا موں کو وقت پر مکمل نہیں کرنےکی وجہ سے امداد واپس چلے گئی جس کے بناء پر اب مشکلات پیش آرہی ہیں۔ منظور شدہ کاموں کی تکمیل کے لئے 200کروڑ روپیوں کی ضرورت ہے، ممبران نے اعتراض جتایا کہ اگلے پانچ سالوں تک بھی یہ کام مکمل نہیں ہونگے۔ صدر صاحبہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے تعلقہ جات کے مطابق کاموں کی فہرست دیں، اور ضلع پنچایت افسر کو ہدایت دی کہ اگلے 10دنوں میں آبی منصوبے کے نفاذ کے متعلق میٹنگ انعقاد کریں۔ دیہی فاریسٹ کمیٹی کے متعلق افسر نے چندرشیکھر نایک نے بتایا کہ پی ڈی اؤ کو عرضیاں مسترد کرنے کا حق نہیں ہے ، دیہی کمیٹی مسترد کرتی ہےتو اے سی کو دوبارہ اپیل کرنے کا موقع ہونے کی بات کہی۔افسرنے بتایا کہ ضلع میں وصول کی گئیں  91310عرضیوں میں سے 5726کو مسترد کیا گیا ہے۔ 2225کو حق پترا عطا کئے جانے کی جانکاری دی ۔ ممبران کی طرف سے میٹنگ کا دعوت نامہ نہیں دئیے جانے کے اعترا ض کا جواب دیتے ہوئے افسرنے کہاکہ دیہی گرام پنچایت میٹنگ کے لئے ضلع ، تعلقہ یا کسی بھی عوامی نمائندے کو دعوت نامہ ارسال کرناضروری نہیں ہے، یہ نقطہ قانون میں واضح کیا گیا ہے، دیہی میٹنگ کے لئے متعلقہ گرام پنچایت کے عوا م کو دعوت دینے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت نائب صدر سنتوش رینکے ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن لکشمن تپنا پاٹل ، ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت ممبران وغیرہ موجود تھے۔


Share: