کاروار:23/مئی (ایس اؤنیوز)شہر کے رویندر ناتھ ٹیگور بیچ پر اندازاً 20سال عمر کی ایک نر ڈولفن مچھلی کی نعش پائی گئی ۔ ماہرین نے متعلقہ ڈولفن مچھلی کو انڈین ہمپ بیاک نسل کی بتایا ہے، جس کا سائنسی نام سوسا چئنن سس (Sousa Chinensis)ہے۔ سمندر میں چلنے والی بڑی بڑی موجوں نے ڈولفن کی نعش کو شام کے وقت لاکر ساحل پر چھوڑ دیا۔ مقامی آر ایف اؤ ،کے ڈی نائک ، ساحلی سائنس مرکز کے پروفیسر شیو کمار، تحقیقی معاون روی درگیکروغیرہ نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے مچھلی کی نعش کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکڑوں لوگ وہاں جمع ہوئے تھے۔
ساحلی سائنس مرکز کے پروفیسر شیوکمار نے بتایا کہ پستانی نسل سے تعلق رکھنےو الی یہ ڈولفن مچھلی 20سال جیتی ہے ، چین اور بھارت کے ساحل پر عام طورپر اس کو دیکھا جاسکتاہے ، نعش کے باہری حصہ پر کوئی زخم کا نشان نہیں ہے ، جس کے نتیجے میں ہم اس کو ایک فطری موت کہہ سکتے ہیں، 3میٹر لمبی ڈولفن ہلاک ہوکر ایک دن ہونے کی بات کہی ۔ فاریسٹ آفیسر کے ڈی نائک نے بتایا کہ کوڑی باگ کے فاریسٹ علاقہ میں اس کو دفن کئے جانے کی جانکاری دی۔