ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کارٹگی میں ٹراکٹر پلٹنے سے 4ہلاک ،20سے زائد زخمی

کارٹگی میں ٹراکٹر پلٹنے سے 4ہلاک ،20سے زائد زخمی

Sat, 12 Mar 2022 20:48:30    S.O. News Service

کارٹگی :12؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)شادی کی رسم  کےلئے گھروالوں کو لے کر نکلی ٹراکٹر پلٹنے سے چار لوگ ہلاک اور 20سےز ائد افراد زخمی ہونے کی واردات تعلقہ کے سومنال رئیس ٹکنالوجی پارک کے قریب جمعہ کو پیش آئی ہے۔

مہلوکین کی شناخت یمنورپا(40)، امبما(45)جائے وقوع پع ہی ہلاک ہوئے تو دانما(60)، شیشپا (45)کارٹگی کے سرکاری اسپتال میں دم توڑا ہے۔ بچوں سمیت سبھی زخمیوں کو کارٹگی سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد زائد علاج کے  لئے گنگاوتی اسپتال منتقل   کیاگیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ شہر کے اندرانگر میں مقیم ایک خاندان کنک گری کے قریب شیروار نامی دیہات کو شادی کی تاریخ طئے کرنے کے لئے منعقد ہونے والی رسم میں شرکت کےلئےمرد ، خواتین، بچے سمیت کل 25سےز ائد افراد ٹراکٹر کے ذریعے نکلے تھے ۔ کنک گری روڈ پر واقع سومنال رئیس ٹکنالوجی پارک کے پہلے گیٹ کے قریب ٹراکٹر کا ڈرائیور توازن کھونے سے سواری سڑک کنارے پلٹنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔


Share: