ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا میں بے قابو ٹِپّر تالاب میں گر گیا۔ ڈرائیور اور کلینر ہوگئے ہلاک 

کارکلا میں بے قابو ٹِپّر تالاب میں گر گیا۔ ڈرائیور اور کلینر ہوگئے ہلاک 

Sat, 08 Aug 2020 11:19:27    S.O. News Service

کارکلا،8؍اگست (ایس او نیوز) کارکلا تعلقہ کے پلّائی نینجور میں ایک ٹِپّر بے قابو ہوکر سڑک سے پھسل گیا اور الٹ کر قریب میں واقع ایک تالاب میں گرگیا جس کی وجہ سے ڈرائیور اور کلینر دونوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

    ڈرائیور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا نام ارون کمار(40سال) ہے اور وہ گنیتا نگر کا رہنے والا تھا جبکہ کلینر کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ٹِپّر سدھاکر نامی ایک شخص کی ملکیت تھا اورجب حادثہ پیش آیا اس وقت اس میں مٹی بھر کر لے جائی جارہی تھی۔ کارکلا ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے


Share: