ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاسرگوڈ کے پڈننڈ میں کانگریس لیڈرکے گھرپر بم پھینکا گیا

کاسرگوڈ کے پڈننڈ میں کانگریس لیڈرکے گھرپر بم پھینکا گیا

Sun, 20 Dec 2020 20:29:05    S.O. News Service

کاسرگوڈ:20؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) کانگریس لیڈر کے گھر پر شرپسند عناصر کی طرف سے بم پھینکنے کا واقعہ سنیچر کی صبح پڈننڈمیں پیش آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کے پی سی سی مجلس عاملہ کے رکن پی کے فیضل کے گھر پر بم پھینکنے کی وجہ سے گھر کو کافی نقصان پہنچاہے۔ صبح سویرے دھماکہ کی آواز سن کر گھروالے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ کھڑکی کے شیشے چکنا پور ہوچکے ہیں، دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے، اسی دوران  شرپسند عناصر فرار ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

گھر کے صحن میں کھڑی کار کو بھی نقصان ہواہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بائک کے ذریعے گھر کے قریب پہنچے شر پسند عناصر بم پھینک کر فرار ہوئےہیں۔ معاملے کو لےکر چندیر تھانہ پولس جائے وقوع پر پہنچی اور معائنہ کرنے کے بعد جانچ میں جٹ گئی ہے۔


Share: